Mekran Website

 

سکریٹری سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ واجہ عبد الرؤف بلوچ صاحب کا ڈی جی سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ واجہ محمد حسن اللہ کاکڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر واجہ ناصر علی بلوچ ،اور سوشل ویلفیئر آفیسر واجہ نیاز احمد بلوچ کے ساتھ کیچ ڈسٹرکٹ کا دورہ بمورخہ 9 اکتوبر 2020 کو ہوا۔ دورے میں ڈویژنل ڈائریکٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر آفس، ٹریننگ سنٹرز اور ڈرگ سنٹر تربت کا معائنہ۔ جناب سکریٹری صاحب نے ڈائریکٹر عبدو خالد صاحب اور ڈپٹی ڈائریکٹر قدیر لقمان صاحب کے کارکردگی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے فرمایا کہ ڈسٹرکٹ کیچ کے آفس کے کام و عوامی خدمات کو پورے صوبے میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ صوبائی وزیر واجہ میر اسداللہ بلوچ صاحب کے کوششوں سے عوامی اینڈومنٹ کے ذریعے کوئٹہ کے بعد مریضوں کا علاج سب سے زیادہ کیچ کے ہوئے ہیں۔ کیچ میں منشیات کے خلاف لہر کو سراہتے ہوئے انہوں نے کڈّان دشت، تمپ اور بلیدہ کے سنٹروں کے جلد بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسے ناسور کو نپٹنے کے لئے ہر طبقے کو اٹھنا ہوگا۔ انہوں کے کہا کہ جلد ہی کیچ میں معزوروں کے لئے ٹرائی موٹر سائیکل کے تقسیم کا عمل شروع ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ جناب حسن اللہ صاحب نے تربت میں اپنے پہلی مرتبہ آنے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یہاں کے لوگ بڑے محنتی تابت ہوئے ہیں۔ یہاں کے آفس اسٹرکچر اور سروس ڈیلوری کا نظام بہت اچھا ہے۔ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کیچ کا سیٹ اپ پورے صوبے کے لئے مثال کے