Mekran Website

وزیراعظم کے دورہ تربت  کے پروگرام  کی جھلکیاں

 

۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تربت آمد ۔ایئرپورٹ پر پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے انکا استقبال کیا۔تربت ایرپورٹ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح                                   

۔ وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی بلوچستان،وزیراعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری بلوچستان، گورنر بلوچستان, وفاقی اور صوبائی وزراء کی تربت یونیورسٹی آمد

۔ وزیراعظم  کی وزیراعلی بلوچستان  سے ون ٹو ون ملاقات. وزیراعظم  کی وفاقی اور اور صوبائی وزراء اور منتخب نمائندوں سے ملاقات

وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی بلوچستان اور دیگر نے تربت یونیورسٹی میں درخت لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی بلوچستان نے تربت یونیورسٹی فیز 2 اور مکران میڈیکل کالج ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی بلوچستان نے تربت ہوشاب روڈ اور خضدار بیسیمہ روڑ کا گراؤنڈ بریکنگ کی تقریب کی

وزیراعظم پاکستان نے بیت المال کے زیر اہتمام دارالاحساس سینٹر کا افتتاح کردیا۔جہاں پر یتیم بچوں کو رہائش،خوراک،دینی اور دنیاوی تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی

وزیراعظم کو وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل پروگرام کے بارے میں بریفننگ دی گئی اس پروگرام کے تحت 8300 بچوں کو مختلف سکولوں میں تعلیم کی زیور سے آراستہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم پاکستان،وزیراعلی بلوچستان اور دیگر کا یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات سے ملاقات۔ملک کے دیگر صوبوں کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے تعلیمی کوٹے میں اضافے کا اعلان

 تربت یونیورسٹی  میں وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان،وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کا تقریب سے خطاب۔وزیراعظم کی جانب سے جنوبی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے لیے ریکارڈ 600 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان ۔اس پیکیج کے تحت بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں وفاق اور صوبائی حکومت کی جانب سے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *