ج بمورخہ 15 مارچ 2021 کو عزت مأب عبدالرزاق ساسولی صاحب ڈپٹی کمشنر پنجگور نے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول پنجگور میں درخت لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح فرمالیا۔ محترم عبدالرزاق ساسولی صاحب ڈی سی پنجگور کی آمد پر ماڈل اسکول کے چاق وچوبند دستے نے اسکائوٹ آرگنائزر کی سر برائی میں سلامی دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول پنجگور ملک مقبول احمد نے اپنے معزز اساتزہ کرام کے ہمراہ مہمان خصوسی کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے ہمراہ تقریب ہال میں تشریف لے آئے جہاں ہر دلعزیز استاد محترم رسول جان بلوچ نے اسٹیج سکریٹری کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے شجرکاری کی اہمیت اور افادیت سے علمی و سائنسی بنیادوں پر شرکاء کو فیضیاب کیا ۔تقریب میں معزز مہمانان گرامی واجہ غلام حیدر صاحب سابقہ پرنسپل‌ماڈل ہائی اسکول‌پنجگور، محمد علی بلوچ ڈی او ای پنجگور ،ملک سعید اکبر ڈی ڈی او سرپروم، محمد جان ڈی ڈی او گوارگو، رحمدل بلوچ ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر پنجگور ،عبدالحمیڈ ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت ،حامد ابراھیم ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت،پزیر احمد ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت،واجہ کیپٹن لعل جان واجہ محمد عالم واجہ‌ محمد طارق واجہ ناصر رحیم صحافی حضرات واجہ حضور بخش قادری،واجہ عمر ماجد ،واجہ رفیق چاکر بلوچ اور طلباء کی موجودگی میں تقریب کا شروعات مولوی غلام نبی صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ پرنسپل ماڈل اسکول پنجگور نے اپنے خطاب میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپنے طلباء کےتعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے کر ان کو مثالی شہری بنانے میں ہر ممکن کوشش کریں۔ہماری یہ بھی کوشش رہیگی کہ ماڈل اسکول پنجگور بہتری کیلئے ہر حوالے سے ایک مثالی اسکول کا درجہ حاصل کر سکے۔ اس ضمن میں ہم نے اپنے اساتزہ کرام اور دیگر عملے کے تعاون و مدد سے طلباء کو نصابی و ہم نصابی مواقع فرائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔طلباء کے تمام مضامین کا ماہانہ ٹیسٹ لیا جائیگا اور ان کا ماہانہ پروگریس رپورٹ تیار کیا جائیگا جس میں نصابی ،ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نظم و نسق و غیرہ کا جائزہ لیا جائیگا۔ اور ضرورت پڈنے پر انکے والدین سے رابطہ کیا جائیگا۔ اسکول کے دوران بچوں کو ماسوائے بیماری اور ایمرجنسی کے چھٹی نہیں دی جائیگی۔مزید انہوں نے کہا ماڈل اسکول پنجگور 1920 کو قائم ہوا تھا انشاءاللہ اسکول کے قیام کے صد سالہ جشن مئی کے اخری ایام میں منعقد کیا جائیگا جس میں ڈویژن سطع پر کتب میلہ،صوبائی سطح پر میوزک اور مشاعرہ ضلع سطح پر پنجگور کے تمام بوائز گرلز اسکول کے درمیان سائنس ایگزیبیشن ،تقریر، ملی نغمہ،کوئز اور اسپورٹس کے مقابلہ کرنے کا ارادہ ہے۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر سوشل ولیفیئر میر اسداللہ بلوچ ، محکمہ تعلیم کے صوبائی سربراہان ،ضلع پنجگور کے نامور تعلیم یافتہ شخصیات، ضلعی انتظامیہ ،ضلعی تعلیمی، سربراہان ، ضلع کے تمام اسکول کالج کے سربراہان و اساتزہ کرام اور پنجگور ماڈل اسکول المنائی ٹرسٹ کے معزز ممبران کی مدد و تعاون کی خواہاں ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عزت مآب عبدالرزاق ساسولی صاحب ڈپٹی کمشنر پنجگور نے درخت لگانے کی اہمیت اور ضرورت کے پیش نظر مختلف پہلوئوں سے شرکاء کو اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بحثیت ایک زمہدار شہری کے اپنے ارد و گرد اسکول،دفاتر،گھر،سڈکوں کے کنارے اور دیگر جگہوں نہ صرف درخت لگانے کی ضرورت ہے بلکہ درخت لگانے کے بعد ان کا سنبھالنا زیادہ ضروری ہے مجھے امید ہے کہ‌ہم سب اپنی زمہداریوں کو احسن طریقے سے سرانجام‌دے کر پنجگور کو ایک مثالی ضلع بنانے میں اپنا کردار اداکرینگے۔مزید انہوں نے ماڈل اسکول پنجگور کے اساتزہ کرام اور طلباء کا تعریف کرتے ہوئے انکی علمی میدان میں کوششوں کو سرائتے ہوئے کہا کہ اپ لوگوں کی کوشش اور جہد مثالی ہے امید ہے کہ اپنی کوششوں کو مزید تیز کرتے ہوئے ماڈل اسکول میں اردو میڈیم کے ساتھ انگلش میڈیم پر زور دینگے تاکہ طلباء اپتدائی جماعتوں سے تیار ہوکر ایک روشن مستقبل کے ساتھ ضلع پنجگور کو ایک روشن اور علم و تربیت سے منور ضلع بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کامیاب رہیں۔ اس ضمن میں میری ہر ممکن مدد وتعاون ساتھ رہیگا۔ انہوں انگلش لینگویج کے شروعات کیلئے کٹریکٹ بنیاد پر دو اساتزہ کرام کی تقرری کا اعلان فرمایا ، اسکول طلباء آب نوشی کیلئے دو ڈیپ فریزر اور ضلع پنجگور میں اسکائوٹ کیمپ کے قیام کیلئے بھرپور تعاون کا اعلان فرمایا۔ تقریب کے بعد عزت مآب نے اساتزہ کرام اوردیگر معزز مہمانان گرامی کے ہمراہ لان میں پودہ لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کرلیا۔

3 Responses

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *