Mekran Website

flag-Raising-14th-august Dc office kech

تربت۔ خ ن ۔ یوم آزادی کے سلسلے میں کمشنر آفس تربت کے مقام پر ایک اہم تقریب ڈپٹی کمشنر آفس کیچ کے احاطے میں تربت کے مقام پر  منعقد ہوا ۔اس تقریب میں صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی، سابقہ صوبائی وزیر خزانہ اور ممبر صوبائی اسمبلی سید احسان شاہ کے علاوہ کمشنر مکران طارق قمر بلوچ، ڈپٹی کمشنر کیچ الیاس کبزئ، ڈی پی او کیچ نجیب پنندرانی سمیت ضلع کیچ کے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان شریک تھے ۔ اس دوران  تقریب کے پہلے مرحلے میں صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی اور سابقہ وزیر خزانہ سید احسان شاہ نے قومی جھنڈا کو فضاء میں سر بلند کرکے پرچم کشائی کا آغاز کیا  ۔ اسکے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے احترام میں شرکاء نے کھڑے ہوکر وطن عزیز سے اپنی محبت کا اظہارکیا ۔ اسکے بعد لیویز کے چاک چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے تقریب میں شامل شرکاء سے داد وصول کی ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیشک  آزادی کسی بھی  قوم کیلئے کسی نعت سے کم نہیں اور ہمیں چاہیے کہ یوم  آزادی کو بہترین انداز میں مناکر وطن عزیز سے اپنی محبت کا اظہار شاندار طریقے سےکریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی جدوجہد کے بعد آزادی کو حاصل کیا ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے نوجوانوں نسل کو جدوجہد آزادی اور قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے بارے میں اچھے طریقے سے آگاہ کریں تاکہ انکے اندر جذبہ حب الوطنی پروان چڑھ سکے۔  بعد ازاں ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے ایک کار ریلی ڈی سی کیچ آفس سےنکالی گئی جسمیں موٹر سائیکل اور کار پر سوار ضلع کیچ کے عوام نے بڑی تعداد نے شرکت کی اس دوران ریلی میں شامل  شرکاء نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم کےعلاوہ بینرز  پلے کارڈز بھی  اٹھائے ہوئے تھے جسمیں آزادی کی اہمیت کو اجاگر  کرنے کے لئے نعرہ درج تھے ۔اس دوران ریلی میں شریک لوگوں نے پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے ۔ علاوہ ازیں 14 اگست کی رات کو ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے جشن آزادی کی خوشی میں کیچ سٹیڈیم تربت میں ایک بلوچی میوزیکل پروگرام کا بھی انعقاد کیا جسمیں بلوچی زبان کے نامور گلوکار عارف بلوچ اور شاہجہان داودی نے وطن عزیز کی عظمت میں بہترین  گیت پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کئے ۔ اس دوران  آئی جی ایف سی ساوتھ سرفراز علی تقریب کے مہمان خاص تھے ۔ جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی لالہ رشید دشتی کے علاوہ کمشنر مکران طارق قمر بلوچ اور ڈپٹی کمشنر کیچ الیاس کبزئ  بھی دیر رات کے تقریب میں  شریک تھے۔ تقریب کے آخر میں رات کے 12 بجے  یوم آزادی کی خوشی میں  ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے زبردست  آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *