Mekran Website

بہبود و انسانی حقوق جناب میر اسداللہ بلوچ صاحب کی کاوشوں سے بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ, سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ کیچ کے معزوروں میں 25 ٹرائی موٹر سائیکل کی تقریب تقسیم آج ہفتہ 17 اکتوبر 2020 کو صبح 11 بجے رورل کمیونٹی سنٹر فیمیل تربت میں منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر کیچ جناب محمد الیاس کبزئی صاحب تھے۔ اس تقریب میں محکمے کے نمائندے ڈایریکٹر سوشل ویلفیئر مکران ڈویژن محمد عبدو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ قدیر لقمان سمیت سوشل ویلفیئر آفیسر رخسانہ عنبر، سوشل ویلفیئر آفیسر گراناز اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گوادر محمد عیسیٰ، سوشل ویلفیئر افیسر عبیداللہ کے علاوہ معاشرے کے دیگر طبقہ فکر و محکموں سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں اے ڈی سی سراج کریم صاحب، چیف آفیسر عبید اللہ صاحب، اے ڈی ای او ایجوکیشن عابد حسین صاحب، صدر اسپیشل پرسنز آرگنائزیشن شکیل غریب صاحب، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی التاز سخی صاحب، مینیجر ایس پی او محراب بلوچ صاحب، وکلاء برادی سے تعلق رکھنے والے رستم گچکی صاحب، انجمن تاجران کے صدر اسحاق دشتی، میڈیا کے نمائندے اور معزور افراد کی بڑی تعداد میں شرکت۔ جناب ڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ افراد اس لئے خاص نہیں ہیں کہ جسمانی یا ذہنی کمی رہ گئی ہے، بلکہ اس لئے خاص ہیں کہ وہ ان کمیوں کے ساتھ خاص حالات میں معاشرے کے انتہائی اہم رکن کے طور پر سرگرم ہیں۔ ڈائریکٹر محمد عبدو صاحب نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اپنے ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے معزور افراد سمیت ہر طبقہ کی حق رسانی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کیچ جناب قدیر لقمان صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ ہماری کوشش ہے کہ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ معاشرے میں فعال کردار ادا کرے۔ معزور سمیت ہر اس طبقے کی لاٹھی بنے، جنہیں ہماری ضرورت ہو۔ انہوں نے صوبائی وزیر میر اسد اللہ صاحب، سکریٹری سوشل ویلفیئر واجہ عبد الرؤف بلوچ صاحب اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جن کی سپورٹ سے ان چہروں میں مسکان بکھیر دی ہے۔ تقریب میں اسٹیج کی ذمہ داریاں وقار رفیق چائلڈ پروٹیکشن آفیسر نے ادا کی۔

ڈسٹرکٹ کیچ میں 25 خصوصی افراد کی لسٹ جنہیں آج ٹرالی موٹر سائیکل دیا گیا۔
1- ریاض جان ولد سید محمد سکنہ نظر آباد
2-محمد اکبر ولد محمد رحیم سکنہ کوشک
3-سراج احمد ولد عبدالغفور سکنہ سنگانی سر
4-سمیر شوکت ولد شوکت علی سکنہ سلو بلیدہ
5-حمل جیہند ولد جیہند سکنہ سری کہن
6- بھٹو علی ولد حیاتان سکنہ بل نگور
7-فاروق محمود ولد محمود سکنہ سامی
8-محمد نواز ولد فضل محمد سکنہ صلالہ بازار
9-جمشید احمد ولد شاکر سکنہ ملک آباد
10- عطااللہ ولد ابراہیم سکنہ ملک آباد
11-محمد رحیم ولد حاجی درویش سکنہ دشتی بازار تربت 12-سناءاللہ ولد عبدالعزیز سکنہ سنگانی سر تربت
13-محمد جان ولد میر مراد سکنہ آبسر تربت
14- سرامد ولد واحد بخش سکنہ کوشک تربت
15- عبدالقیوم محمد امین سکنہ آبسر تربت
16-جاوید ولد پیر بخش سکنہ کلاھو تمپ
17-افتخار حسین ولد براہیم سکنہ ملک آباد تربت
18-سفر خان ولد قمبر سکنہ بٹ بلیدہ
19-محمد ندیم ولد عطاءاللہ سکنہ بٹ بلیدہ
20- عنایت اللہ ولد عطاء اللہ سکنہ مند تربت
21- نبیل احمد ولد عبدالغنی سکنہ پیدارک
22- صادق نزیر ولد نزیر سکنہ شہرک
23-احسان رشید ولد رشید سکنہ گوکدان
24-محمد اسلام ولد محمد سکنہ ناصرآباد تربت
25-محمد اسحاق ولد سفر سکنہ میناز بٹ بلیدہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *