Mekran Website

تربت۔ ڈپٹی کمشنرکیچ میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے تربت میں نئی مارکیٹ گوشت، مچھلی مارکیٹ کاافتتاح کیا، شہرکی بڑھتی ہوئی ضروریات اورصحت وصفائی کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے نئی مارکیٹ ایک اچھی اضافہ ثابت ہوگا، افتتاحی تقریب میں انجمن تاجران تربت کے صدر اسحاق روشن دشتی، نائب صدرجمال مری، نثار آدم جوسکی، اعجازعلی محمدجوسکی، حاجی کریم بخش سمیت دیگر رہنما، اسسٹنٹ کمشنرتربت خرم خالد، تاجربرادری، سیاسی وسماجی شخصیات موجودتھے،یہ مارکیٹ انجمن تاجران تربت کے نائب صدرجمال مری کی جانب سے تعمیرکی گئی ہے جوتمام سہولیات سے مزین ہے، ڈپٹی کمشنرکیچ میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے کہاکہ تربت شہر تیزی سے وسعت کی جانب بڑھ رہا ہے اور شہرمیں دوکانوں کی ڈیمانڈ زیادہ اورطلب کم ہے، اس نئی مارکیٹ کے قیام سے دوکانداروں کی ایک اہم ضرورت پوری ہونے کے ساتھ ساتھ شہرکی خوبصورتی اور رونق میں اضافہ ہوگا کیونکہ مچھلی، بڑے گوشت، چھوٹے گوشت اورمرغ فروشوں کے ایک ساتھ ایک مارکیٹ میں ہونے سے شہرکے اندر گندگی اور ٹریفک کے مسائل کم ہوجائیں گے، شہروں کی وسعت کے پیش نظر نئی مارکیٹوں کا قیام لازمی امربن جاتاہے، انہوں نے جمال مری کی جانب سے مارکیٹ کے قیام کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے اسے سراہا اورکہاکہ ضلعی انتظامیہ شہرکی خوبصورت اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی، انجمن تاجران تربت کے صدر اسحاق روشن دشتی نے کہاکہ نئی مارکیٹ تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ ہے، یہاں مذبح خانہ بھی بنایا گیاہے جہاں وٹرنری ڈاکٹر کی موجودگی میں گائے وبکرے ذبح کئے جائیں گے، نئی مارکیٹ شہرکی خوبصورتی میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگا، انجمن تاجران تربت کے نائب صدر جمال مری نے کہاکہ تربت پاکستان کا5واں خوبصورت شہر بننے جارہا ہے ہماری کوشش ہے کہ شہرکومزید خوبصورت اوربارونق بنائیں، انہوں نے کہاکہ اس مارکیٹ کے قیام کابنیادی مقصد ایک ہی جگہ پر مرغ، گائے، بکرے کے گوشت اور مچھلی کی دستیابی کے ساتھ ساتھ شہرکی خوبصورتی اور ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا ہے اس سلسلے میں عوام اورتاجربرادری کاتعاون لائق تحسین ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *