Mekran Website

ڈپٹی کمشنر گوادر ریٹائرڈ کپٹن محمد وسیم نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے بلڈنگ کی زیر تعمیر کام کا معائنہ کی

ڈپٹی کمشنر گوادر ریٹائرڈ کپٹن محمد وسیم نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے بلڈنگ کی زیر تعمیر کام کا معائنہ کیا اور جاری کام کے معیار کو چیک کیا، اسسٹنٹ کمشنر گوادر راجہ عطہر عباس بھی ان کے ہمراہ تھے. اسپتال کے دورہ کے موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال گوادر ڈاکٹر عبدالطیف دشتی اور کنٹریکٹر نے ڈپٹی کمشنر کو بلڈنگ کے جاری کام کے بارے میں بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر کام کے معائنہ کے دوران کنٹریکٹر اور متعلقہ محکمہ کے افسران کو میٹریل میں معیار برقرار رکھنے کی سختی سے تاکید کی اور جاری کام کو اپنی معیاد میں مکمل کرنے کی ہدایت کی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر ریٹائرڈ کپٹن محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اسپتال کا پرانہ ملبہ گرانے اور اسی مقام پر نئی بلڈنگ زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے مریضوں اور اسپتال کے عملے کو پریشانی درپیش ہے لہزہ تعمیراتی کام میں تاخیر کو کسی طرح سے بھی برداشت نہیں کی جائے گا. واضع رہے کہ دی ایچ کیو اسپتال گوادر کی ڈبل منزلہ نئی بلڈنگ پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ہے جس کا افتتاح جولائی کے مہینے میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کیا تھا، اسپتال کے کام کے معائینہ کے بعد ڈپٹی کمشنر گوادر نے اسسٹنٹ کمشنر اور ایم ایس سول اسپتال کے ہمراہ اسپتال کے احاطے میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر انسداد پولیو کے تین روزہ مہم کا افتاح کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسپتال میں مختلف وارڈوں اور شعبوں کا دورہ کرکے مریضوں کی حال پرسی کی، ریٹائرڈ کپٹن محمد وسیم نے پاکستان تحریک انصاف کے خواتین رہنما ڈاکٹر رفت وہاب کی جانب سے لگائی ہوئی بلڈ ڈونیشن کیمپ کا معائنہ بھی کیا، ڈاکٹر رفت وہاب نے ڈپٹی کمشنر کو بلڈ ڈونیشن کیمپ کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تین روزہ بلڈ کیمپ گوادر میں تھلسیمیا کے شکار بچوں کیلیئے لگایا گیا ہے جس میں عوام بڑی تعداد میں کیمپ آکر خون کا عطیہ دے رہے ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *