Mekran Website

 

 

پنجگور گورنمنث گرلز ڈگری کالج خدابادان کے تحت سائنسExhibition کا انعقاد کیاگیا پروگرام کے مہمان خاص رکن صوبائی اسمبلی محترمہ بی بی مستورہ جبکہ اعزازی مہمانوں میں ماہر تعلیم واجہ منیراحمدبلوچ ، پرنسپل ڈگری کالج پنجگور جاویداحمد ،تربت یونیورسٹی سب کیمپس پنجگور کے پروفیسر محترمہ نازیہ سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محترمہ بی بی کلثوم سر تنویر اور میزبانی کے فرائض گورنمنٹ ڈگری کالج خدابادان کے پرنسپل محترمہ بی بی فرزانہ ہاشم نے سرانجام دئیے Exhibitionپروگرام کے ججزمیں ڈگری کالج کے سنئیر اساتذہ پروفیسر عبدالرحیم پروفیسر نصراللہ اور پروفیسر محمدزکریا شامل تھے اور پنجگور کے تمام گرلز ہائی اسکولوں اور کالجز کے طالبات نے Exhibition میں حصہ لیا اس دوران کالج کی منتظمہ نے بہترین انتظامات کر رکھے تھے ڈگری کالج کے شہناز بلوچ نے تلاوت کلام پاک کی سعادات حاصل کی Exhibation پروگرام سے مہمان خاص محترمہ بی بی مستورہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم ہر انسان کی ضرورت ہے اور انسان اس وقت تک کامل نہیں ہوتا جب تک وہ علم سے فیضیاب نہ ہو انہوں نے کہا کہ سائنسی علم موجودہ دور کی ایک ضرورت ہے اور ہم اس وقت تک دنیا کی دیگر اقوام کا مقابلہ نہیں کرسکتے جب تک ہم سائنسی علوم پر فوکس نہ کریں انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی ایک وزن کے ساتھ تعلیم کے فروغ پر کام کررہی ہے گرلز کالج کی بنیاد 2011 کو میراسداللہ بلوچ نے رکھا جب وہ وزیر زراعت تھے اج یہ کالج میر صاحب کی کوششوں سے ڈگری کادرجہ حاصل کرچکی ہے اور یہ کالج اس وقت ایک فعال تعلیمی ادارے کی حیثیت سے اپنا ایک مقام بھی بناچکی ہے طالبات حصول علم پر توجہ دیں تاکہ وہ بھی مختلف مقابلوں میں اپنا ایک الگ شناخت قائم کرسکیں اس دوران محترمہ کلثوم نے خطاب کرتے کہا کہ سائنس کی وجہ سے زندگی کے مختلف شعبہ جات میں انسان نے ترقی کی ہے ہماری بچیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ہر سطح پر وہ اپنی صلاحیتوں کو منواسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ میڈم فرزانہ نے سائنسی معلومات پر مبنی پروگرام منقعد کرکے ہماری بچیوں کو راستہ دکھایا کہ سائنس کے بغیر معاشرہ نامکمل ہے اگر کسی بھی میدان میں ترقی کرنا ہے توسائنس سے وابستگی ضروری ہے اور سائنسی علوم سے ہم منسلک ہوکر ترقی کرسکتے ہیں پرنسپل ڈگری کالج پنجگور جاویداحمد نے کہا کہ گرلز ڈگری کالج خدابادان کی انتظامیہ مبارک باد کا مستحق ہے جو ایک مثبت سوچ اور جزبے کو لیکر اگے بڑھ رہی ہے یہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے تعلیم سے جڑ کر قومیں زندہ رہ سکتی ہیں سائنس ترقی کا زریعہ ہے جاپان اور ترقی یافتہ ممالک نے اج اگرمثالی ترقی کی ہے تو اس کی وجہ علم سائنس ہے انہوں نے کہا کہ محنت پر کوئی قدغن نہیں ہے جو شخص محنت کرتا ہے وہ ضرور اپنی منزل کو پالیتا ہے اور تعلیم اسٹوڈنس کی غذا ہے اور وہ اس وقت توانا ہوسکتا ہے جب وہ تعلیم کے حصول کے لیے محنت کرے گا واجہ منیراحمد نے کہا کہ بچیوں کی صلاحیتوں کو دیکھ کر حیران رہ گیا ہوں ہمارے معاشرے نے علم نسوان کے حوالے سے کافی ترقی کی ہے اور پرنسپل محترمہ فرزانہ نے بچیوں پر جو محنت کی ہے وہ قابل تعریف ہے اور محترمہ کی محنت کے پھل اور ثمرات گھر گھر مستفید ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کے ساتھ اپنی بچیوں کو بھی دینی اور عصری تعلیم دلائیں بچیاں جب پڑھ لکھ کر تعلیم یافتہ رییں گی تو معاشرے کو ایک بہتر سمت ملے گی اور معاشرہ ترقی اور بہتری کی جانب گامزن رہے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے اعداد وشمار کے مطابق صوبہ بھر میں اس وقت 60 فیصد بچیاں علم سے دور ہیں اور ہمیں اس حوالے سے کوشش کرنا ہوگی کہ بلوچستان میں تعلیم نسوان مذید ترقی کرے محترمہ فرزنہ نے پروگرام کے احتتامی کلمات پر پروگرام کے مہماں خاص اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ Exhibation منعقد کرنے کا مقصد طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ یہ باور کرانا مقصود ہے کہ ہماری بچیاں بھی کسی بھی میدان میں پھیچے نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ اصل ترقی تعلیمی اداروں سے ہوتی ہے گرلز کالج خدابادان دستیاب وسائل میں رہ کر علم کے فروغ میں پیش پیش ہے معاشرے کے زمہ دار افراد تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کریں خصوصا بچیوں کی تعلیم پر توجہ دیں تاکہ ہم بھی تیز رفتار ترقی کی دوڑ میں شامل ہوسکیں Exhibation پروگرام سے طالبات سیما عطاء، زینب ،سیمہ مقصود ،فاطمہ رحمت اللہ ،نورین شیرمحمد ،خیرگل مقصود نے سائنسی علوم پربھی روشنی ڈالی اور علم سائنس سے متعلق طالبات کو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *